• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

گرومندر، شہید ملت روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آباد، تین ہٹی، ماڑی پور، جناح پل، آئی سی آئی پل اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ماڑی پور پل پر 22 ویلر ٹرالر خراب ہونے سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے، ایم اے جناح روڈ پر گڑھوں کے باعث ٹریفک سست ہے۔

لیاقت آباد سے تین ہٹی کی جانب ترقیاتی کام جاری ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ 

بعد ازاں کئی گھنٹوں بعد ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو روڈ، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ، حبیب بینک نورس چورنگی پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  آئی آئی چندریگر روڈ، میٹرو پول، شاہراہِ فیصل ، عبداللّٰہ ہارون روڈ ، تین تلوار، فوارہ چوک .صدر ، ایم اے جناح روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید