کراچی میں 12 سالہ بچی کے گینگ ریپ اور قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے کیس کے دوسرے ملزم عاصم کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریماںڈ حاصل کرلیا۔
تفیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے دوسرے ملزم عاصم کو پہلے سے گرفتار ملزم وقار کی نشاندہی پر دو دریا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، تیسرے ملزم بلال کو گرفتار کرنا ہے۔
ملزم وقار کو کینٹ اسٹیشن کے قریب بس ٹرمنل سے گرفتار کیا ہے۔
12 سالہ بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ ملزمان کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ کے مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔