• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: امدادی مرکز پر روٹی کیلئے قطار میں لگے 8 فلسطینیوں سمیت 50 شہید

اسکرین گریب
اسکرین گریب

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے جبالیہ کیمپ پر حملے میں روٹی خریدنے کے لیے انتظار میں کھڑے 8 فلسطینی بھی شہید ہو گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری ہے، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔

اسرائیلی فورسز بلڈوزروں سے انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر رہی ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں 6 روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، 2 دن میں اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 992 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید