آنجہانی شہزادی ڈیانا کے سابقہ ہیئر ڈریسر رچرڈ ڈالٹن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شاہی شادی کی تقریب کے دوبارہ انعقاد کی خواہشمند تھیں۔
رچرڈ ڈالٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب1981ء میں سینٹ پال کیتھیڈرل میں شاہ چارلس کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ شادی ہوئی تو شہزادی ڈیانا کے بالوں کو اسٹائل کرنے کی ذمے داری میری تھی لیکن یہ کام میرے ساتھی کیون شانلی نے کیا تھا جو زیادہ اچھا نہیں تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ شہزادی ڈیانا نے میرے سامنے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ کاش شادی کی تقریب دوبارہ ہو تاکہ میں اپنے بالوں کو صحیح سے اسٹائل کر سکوں۔
رچرڈ ڈالٹن نے بتایا کہ شہزادی ڈیانا کو میرے اسٹائل کیے ہوئے بالوں پر کبھی پچھتانا نہیں پڑا۔
اُنہوں نے بتایا کہ شاہی خاندان کے وفادار کے طور پر میں نے شہزادی ڈیانا کی حفاظت کے لیے اب تک ان کے بارے میں کبھی کوئی بات شیئر نہیں کی۔
رچرڈ ڈالٹن نے بتایا کہ اب میری عمر 76 سال ہے، میں شاہ چارلس کا ہم عمر ہوں اور میں اپنی اصل کہانی کو دستاویز کرنا چاہتا تھا کہ ایک ہیئر ڈریسر کا کام اتنا آسان نہیں جتنا دوسروں کو لگتا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ 27 سال گزر چکے ہیں، اب میں خود کو آرام دہ محسوس کرتا ہوں اور میری کتاب میں کوئی بھی چیز ڈیانا کے کردار کے لیے نقصان دہ نہیں ہے بس صرف ان کی شاندار یادیں ہیں۔
رچرڈ ڈالٹن نے بتایا کہ اگرچہ میں کبھی کبھی شہزادی ڈیانا کے بالوں کو اسٹائل کرنے کے لیے صرف 15 منٹ کا وقت دیتا تھا لیکن میں نے ان کے ساتھ کام کر کے کبھی کوئی دباؤ محسوس نہیں کیا بلکہ مجھے تھائی لینڈ میں باغات جیسی نئی چیزیں آزما کر ڈیانا کے بالوں کے ساتھ خطرہ مول لینا پسند تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایک دہائی تک شہزادی ڈیانا کے ساتھ کام کر کے ان کو ہر روپ میں بہترین پایا، ان کی حسِ مزاح، بچوں کے لیے لگن اور شاہی کاموں سے وابستگی سب کچھ بہت کمال تھا۔
رچرڈ ڈالٹن نے بتایا کہ میں نے شہزادی ڈیانا کو شاہ چارلس کے ساتھ زندگی کے بدترین حالات میں بھی دیکھا۔
اُنہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نے شہزادی ڈیانا کے لیے کام کرنا اس وقت چھوڑا جب مجھے یہ احساس ہوا کہ ایسی عورت جس کی دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لی جاتی ہیں اس کے بالوں کو اسٹائل کرنے کی ذمے داری ذہنی تناؤ کی وجہ بن رہی ہے۔