• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، خیرسگالی پیغام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے خصوصی طیارے نے پاکستانی حدود کا استعمال کیا، انہوں نے پاکستانی قوم کےلیے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ 

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے اٹلی سے جکارتا جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، ایئرٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کا خیرمقدم کیا۔

پوپ فرانسس کی جانب سے صدر پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید