• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات دینے کا پابند نہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، جو کسی وزارت کے ماتحت نہیں، کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں۔

پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو بریفنگ دینے کے معاملے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پارلیمانی امور کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن وزارتوں اور محکموں کی طرح وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی نمائندگی نہیں کرتا۔

خط نے مزید کہا کہ وزارت پارلیمانی امور الیکشن کمیشن کےلیے کمیونیکیشن کا ذریعہ ہے، الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں۔

سیکریٹری ای سی پی کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی، کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں۔

سیکریٹری ای سی پی نے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن قوانین اور آئینی معلات پر قانون سازی کےلیے معاونت کرسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید