• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے: فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا ـــ فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واؤڈا ـــ فائل فوٹو

آزاد سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔

ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاسی لیڈرز، آئینی، قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ پہلے کر لیتے تو آج پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔

فیصل واؤڈا نے یہ بھی کہا کہ اب بھی موقع ہے، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔

واضح رہے کہ اس بیان میں فیصل واؤڈا نے یہ نہیں بتایا کہ خوش خبری کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید