بھارتی معروف پنجابی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ البم ریلیز کر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یویو ہنی سنگھ نے اپنے تصدیق شدہ پیج انسٹا گرام پر میوزک کے دلدادہ عوام کے لیے اس خوش خبری کا اعلان کیا تھا کہ جلد ہی ان کی آنے والی نئی ’البم‘ میں پاکستان ’کوک اسٹوڈیو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کو بھی دیکھ سیں گے۔
اب ٹی سیریز کے تحت یویو ہنی سنگھ کی نئی میوزک البم ’گلوری‘ کی آڈیو ریلیز کر دی گئی، جسے بے حد پزیرائی ملی رہی ہے۔
میوزک البم ’گلوری‘ کے گانے ’بیبا‘ اور ’ریپ گاڈ‘ میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔
ان دونوں گانوں سمیت اس البم میں شامل دیگر 18 گانے مختلف زبانوں کا امتزاج ہیں، جن میں دنیا بھر سے مختف گلوکاروں نے اشتراک کیا ہے۔
خیال رہے کہ یو یو ہنی سنگھ اور وہاب بگٹی کا گانا بیبا، انگریزی، ہندی، فرانسیسی اور بلوچی زبان جبکہ یو یو ہنی سنگھ اور صاحبان کا گانا ریپ گاڈ، ہندی، پنجابی، انگریزی اور سندھی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے۔
فی الحال اس البم کو ویڈیو کے بغیر صرف آڈیو ورژن میں 26 اگست کو ریلیز کیا گیا ہے، جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔