• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی سمگلنگ میں ملوث مطلوب سمیت 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب اسمگلر سمیت 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکبر، ظہیر اور ملزمہ آمنہ شامل ہیں۔

ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم اکبر کے خلاف 2017ء میں7 سے زائد مقدمات درج ہوئے، ملزم نے بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 15 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم ظہیر نے شہریوں سے 88 لاکھ جبکہ ملزمہ آمنہ نے 2 لاکھ روپے ہتھیائے۔

قومی خبریں سے مزید