• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے دو ارب کی 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سندھ میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ 

کراچی میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2 ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق سندھ حکومت 4 بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے۔ 

خط کے مطابق سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈبل کیبن گاڑیاں دی جائیں گی۔ 

سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید