• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: عطاء تارڑ نے پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل پیش کر دیا

عطا اللّٰہ تارڑ --- فائل فوٹو
عطا اللّٰہ تارڑ --- فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل 2024 پیش کیا گیا، جسے اسپیکر نے منظوری کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے مذکورہ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمگلنگ سے ملکی خزانے کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، بل کا مقصد اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید