• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ظالمانہ نظام کیخلاف جماعتِ اسلامی کا حصہ بنیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ــــ فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ــــ فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کو اسلام کے عطاء کردہ حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، انہیں وراثت میں حق دیا جائے۔

لاہور میں 4 ستمبر کو عالمی یومِ حجاب کی مناسبت سے جماعتِ اسلامی کی خواتین ونگ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حجاب کےحق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کر کے خواتین ملازمین کو مستقل کیا جائے، خواتین کے لیے باعزت اور محفوظ ٹرانسپورٹ کا نظام بنایا جائے، صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر شہر میں خواتین یونیورسٹی بنائی جائے اور جہیز کی لعنت ختم کی جائے، کاروکاری، قرآن سے شادی سمیت دیگر جاہلانہ رسومات ختم کی جائیں، خود کو لبرل کہنے والے لوگوں نے خواتین کا استحصال کیا، حکمراں ملک میں لادینیت اور سیکولر نظام پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اسلام کے عدل و انصاف پر مبنی معاشرے میں مرد و عورت دونوں قابلِ احترام ہیں، خواتین سے کہتا ہوں کہ ظالمانہ نظام کے خلاف جماعتِ اسلامی کا حصہ بنیں۔

قومی خبریں سے مزید