• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی شریعت عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی کے نام خط میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ وفاقی شریعت عدالت نے گذشتہ سال فیصلے میں مالیاتی نظام 5 سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

خط میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے اقدامات کرے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے خط میں کہا کہ ختم نبوتﷺ سے متعلق آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے۔ تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید