• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریا جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا

مظفرآباد(آئی این پی ) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا۔

ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم بہاؤ میں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

 ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ اوڑی ڈیم سے چھوڑے گئے پانی سے صرف 2 فٹ تک اضافہ ہوسکتا ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ریلہ دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام سے گزر رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید