• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں ملزمان کی سہولتوں اور تشدد کا کیس، سرکاری وکیل سے رپورٹ طلب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہورہائی کورٹ نے جیلوں میں قید ملزمان کو سہولتیں فراہم کرنے اور ملزمان پر تشدد سے متعلق کیس میں سرکاری وکیل کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہورہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قید ملزمان کو سہولتیں فراہم کرنے اور ملزمان پر تشدد کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو لاہور کی جیلوں میں اموات اور تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایشو بہت سادہ سا ہے۔

اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ یہ ایشو سادہ نہیں بلکہ بہت اہم ہے، لاہور کی جیلوں کا بتائیں؟

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں جتنی بھی سیاسی گرفتاریاں ہوئیں منہ پر کالے کپڑے ڈال کر پیش کیا جاتا ہے، لوگوں پر تشدد کیا گیا اس کا ریکارڈ درخواست کے ساتھ لف ہے۔

قومی خبریں سے مزید