وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق انسدادِ اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم گزشتہ 5 برسوں سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔