ڈی پی او رضوان گوندل کا کہنا ہے کہ پولیس پوری طاقت کے ساتھ کچے کے علاقے میں موجود ہے، ڈاکوؤں کا قلع قمع کیا جائے گا۔
رضوان گوندل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹِڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔