میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے باغِ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور بھول بھلیاں پارک کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ موسمی تغیرات سے بچنے کا طریقہ شجرکاری ہے، طلباء شجرکاری مہم میں کے ایم سی کا ساتھ دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بارشیں ختم ہوتے ہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا، بارشوں کے موسم میں کے ایم سی نے مؤثر حکمتِ عملی اپنائی۔
میئر کراچی نے کہا کہ موسمی تغیرات کا مقابلہ ہم درخت لگا کر، کر سکتے ہیں، کے ایم سی کے تمام پارکس کی تزئین و آرائش کریں گے، پارکس میں کھانے پینے کی اشیاء اور اِن ڈور گیمز کی سہولتیں ہونی چاہئیں، خاندان کے ساتھ آنے والے لوگوں کو تمام تفریحی سہولتیں میسر آنی چاہئیں۔