• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی، ایکٹ میں ترمیم کےلیے قانون سازی کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے ترمیم کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے حاصل کی، دہشت گردی کے شبہے میں کسی بھی مشکوک شخص کو حراست میں لیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، ترمیم سے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والوں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جا سکیں گی۔

قومی خبریں سے مزید