• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مضبوط پاکستان برطانیہ شراکت داری اہم ہے، اسحاق ڈار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے جہاں انکی برطانوی ہم منصب انجیلا رینر سے ملاقات ہوئی۔ 

اسحاق ڈار نے برطانوی نائب وزیراعظم کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ نائب وزیراعظم نے اس موقع پر مشترکہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مضبوط پاکستان برطانیہ شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ 

انھوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے تعاون کو سراہا۔ 

اسحاق ڈار نے 2022 کے سیلاب کے بعد نائب وزیراعظم رینر کے دورہ پاکستان پر ان کی تعریف کی۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرنا اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانا دونوں حکومتوں کی مشترکہ ترجیحات ہیں۔ 

نائب وزیراعظم نے پاکستانی برآمدات تک برطانیہ کی مسلسل ڈیوٹی فری رسائی کو بھی سراہا۔ 

برطانوی نائب وزیراعظم رینر نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ 

برطانوی نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کے کردار کا اعتراف کیا۔

قومی خبریں سے مزید