• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں، سروے


گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں اور انہوں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط قرار دیا ہے۔

11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کی اور رشتے کو کمزور کہا، جبکہ 14 فیصد نے اس حوالے سے واضح جواب دینے سے انکار کردیا اور بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے ساس کے تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار دیا۔

سروے میں ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کہنے والوں میں دیہی اور 30 سال کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ رہی۔ دیہات میں 72 فیصد اور شہروں میں 64 فیصد بہوؤں نے تعلق کو مضبوط کہا۔

30 سال تک کی عمر کی 80 فیصد بہوؤں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مثالی کہا، البتہ 50 سال سے زائد عمر کی 50 فیصد بہوؤں نے کمزور رشتے کی شکایت کی۔

مجموعی طور 52 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ساس بہو کے تعلق کو مضبوط جبکہ 27 فیصد نے کمزور کہا، 19 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے کو مشکل قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید