پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے ملائیشیا میں جاری 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایس چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دوسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 4 نور زمان نے ملائیشیا کے برائن لیام کو تین ایک سے شکست دی۔ نور زمان کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-7، 9-11، اور 13-11 رہا۔
دوسری جانب ناصر اقبال نے چھٹے سیڈ ملائیشیا کے محمد سیافق کمال کو 2-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
ناصر نے دو ایک کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے 11-8، 8-11، 7-11، 11-2، اور 11-9 سے فتح حاصل کی۔
کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ بھارت کے ٹاپ سیڈ ویلاون سینتھلکمار سے ہوگا جبکہ نور زمان اگلے راؤنڈ میں ملائشیا کے ڈیرن پرگاسن کا سامنا کریں گے۔