ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحلی و دیگر چند علاقوں میں محسوس کی جانے والی بو آبی پودوں کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ آبی پودے فائٹو پلینکٹن کی وجہ سے یہ بدبو محسوس ہوتی ہے۔
معظم خان نے کہا کہ ہر سال بڑی تعداد میں یہ پودے ساحل پر آتے ہیں۔ ان پودوں کے سڑنے کی وجہ سے بدبو محسوس کی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ ہر سال مون سون کے خاتمے کے فوری بعد ہوتا ہے۔
معظم خان نے کہا کہ مون سون کے بعد کراچی شہر میں فضا کی سمت بھی کچھ تبدیل ہوتی ہے۔