• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ٹور سے متعلق آئی سی سی سے رابطہ ہوا ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹرافی ٹور کے لیے 18 سے 20 ستمبر کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب فاطمہ ثناء ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء—فائل فوٹو
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء—فائل فوٹو

خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر فاطمہ ثناء کو 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید