• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کی آمد کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے افتتاحی تقریب اور کپتانوں کے میڈیا سیشن میں شرکت کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب پاکستان میں ہی ہوگی، افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اور کپتان شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ تقریب بھی تمام آئی سی سی ایونٹس سے مطابقت رکھتی ہے، یہ کسی مخصوص ملک اور کپتان کےلیے نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجراء کی ذمہ داری میزبان ملک کی ہوتی ہے جس میں کھلاڑیوں، آفیشلز، کمرشل پارٹنرز، میڈیا اور تماشائیوں کے ویزوں کا اجراء کروانا شامل ہے۔ پی سی بی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی سی سی کے وفد کےلیے بھی ویزوں کے اجراء کی ذمہ داری پوری کی گئی۔ وفد نے کراچی، راولپنڈی اور لاہور کا دورہ کیا۔ وفد میں تین بھارتی باشندے بھی شامل تھے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ افتتاحی تقریب ممکنہ طور پر 16 یا 17 فروری کو ہو سکتی ہے، افتتاحی تقریب کا انحصار وارم اپ میچز کے شیڈول پر ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا ہے، آئی سی سی جائزہ لینے کے بعد رائے دے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید