• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شوہر کو نازیبا تصاویر بھیجنے پر خاتون کی سہیلی پر فائرنگ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی سہیلی کو زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے سہیلی پر فائرنگ کرنے کا واقعہ لاہور میں واقع لیٹن روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو شک تھا کہ سہیلی نے اس کے شوہر کو نازیبا ویڈیوز بھیجیں ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید