سابقہ گرل فرینڈ نے اداکار راج ترون کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج ترون کی سابقہ گرل فرینڈ لاوینا نے اداکار کے خلاف شادی کی آڑ میں دھوکا دینے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
لاوینا نے راج ترون کے خلاف مقدمہ جولائی میںتلنگانہ پولیس میں مقدمہ کیا تھا، پولیس نے اب اس مقدمے میں اداکار کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق پولیس نے مقدمے میں پیشرفت لاوینا کی طرف سے اپنے الزامات کے ثبوت میں شواہد جمع کرانے کے بعد آئی ہے۔
چارج شیٹ میں کہا گیا کہ لاوینا نے کہا ہمارے درمیان شادی کی آڑ میں 11 سال تعلق رہا، اس دوران مجھے اسقاط حمل کےلیے مجبور بھی کیا گیا، مجھے راج نے ساتھی اداکارہ مالوی ملہوترا کے ساتھ مل کر دھوکا دیا۔
پولیس چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ لاوینا نے تعلق میں بے وفائی کے کافی ثبوت پیش کیے ہیں، جن میں اسپتال کی رپورٹ بھی شامل ہیں، جن سے اسقاط حمل ثابت ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ پولیس نے خاتون کی اداکار کے خلاف شکایت کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری طرف لاوینا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مالوی اور اُس کے بھائی نے اُسے دھمکیاں دی ہیں، دھوکا دینے میں شامل اداکارہ نے کافی عرصے پہلے راج ترون سے شادی کررکھی ہے۔
اس کے مقابل اداکارہ نے لاوینا کے الزام کی تردید کی اور اُس پر منشیات کی لت اور ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس پر تلنگانہ کی ہائیکورٹ نے انہیں مشروط پیشگی ضمانت دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیکھنا ہے کہ مقدمے کی چارج شیٹ فائنل ہونے کے بعد کیا ضمانت برقرار رہے گی؟