وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
جنرل ہیڈکوارٹرز میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے، ناقابل تسخیر دفاع ہماری اولین قومی ضرروت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، عالمی امن میں پاکستان کا اہم کردار ہے اور امن ہماری اولین خواہش ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا سر مکمل طور پر کچلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی اظہار آئین کی طے کردہ حدود و قیود میں ہونی چاہیے، گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں۔