• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زم ایفرو ٹی10: دوسرے سیزن کیلئے 6 پاکستانی کرکٹر سائن کرلیے گئے

زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کےلیے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، مختلف ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو مضبوط کرنے کے لیے 6 پاکستانی کرکٹرز کو سائن کیا ہے۔

زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے اعلامیے کے مطابق ڈربن وولوز نے شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ کو شامل کیا ہے۔

کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے حیدر علی کو اپنے گلوبل سپر اسٹار کے طور پر سائن کیا ہے جبکہ شاہنواز دہانی بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ این وائی ایس لیگوس نے جارح مزاج بیٹر آصف علی کو براہ راست سائن کیا ہے۔

زم ایفرو ٹی 10 کا پلیئر ڈرافٹ 8 ستمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید