• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت و بہادری پر فخر ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت و بہادری پر فخر ہے۔

یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی۔

قومی خبریں سے مزید