بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر بروز پیر سے شروع ہو گی، مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بلوچستان کے محکمۂ صحت کے مطابق اس مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار پولیو ورکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 3 متاثرہ بچے جاں بحق ہو گئے۔