• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، علی محمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والے ہمارے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22 اگست کا جلسہ ملک کی خاطر بانی پی ٹی آئی نے ملتوی کیا، اگر عمران خان صرف سیاستدان ہوتے تو کبھی جلسہ ملتوی نہ کرتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کل 8 ستمبر کے جلسے سے بانی پی ٹی آئی کو بہت توقعات ہیں، وہ مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں حنیف عباسی، حامد رضا، قادر پٹیل اور میں نےبھی ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر بات کی، بات پاکستان کے دفاع کی آئے گی تو پی ٹی آئی کا ہر لیڈر اور ورکر پہلی صف میں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید