• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی فنڈز: وزارت خزانہ نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دیدیا

وزارت خزانہ نے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا۔

وفاق اور سندھ کے درمیان ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے معاملے پر خط و کتابت تیز ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ نے ترقیاتی فنڈ کے اجراء پر سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا ہے اور کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں کو 9 ارب 97 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈ جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال اب تک سب سے زیادہ فنڈ سندھ کو 5 ارب 58 کروڑ روپے دیے جبکہ سب سے کم ترقیاتی بجٹ خیبر پختونخوا کو 39 کروڑ جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کو 3 ارب روپے سے زائد، پنجاب کو 90 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ دیے، سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ ملنے کے باوجود شکوہ کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی کو ترقیاتی بجٹ کےلیے ہدایات دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ترقیاتی بجٹ ریلیزنہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سندھ کو رواں سال کےلیے جاری اسٹریٹیجی کے تحت فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کم آمدن کے باعث رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران 15 فیصد ترقیاتی فنڈ ریلیز ہوں گے، آخری سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ 40 فیصد ترقیاتی فنڈ ریلیز ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید