متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے استفسار کیا ہے کہ کیا سندھ کے حکمران کراچی کو اُس کا جائز حصہ دے رہے ہیں؟
ترجمان ایم کیو ایم نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شہر کی سڑکیں، اسپتال، اسکول، کالج، سیوریج لائنیں تباہ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ہزاروں ارب روپے ٹیکس اور ریونیو کی مد میں جمع کرواتا ہے، شہر قائد کا دیا ہوا ٹیکس اور ریونیو ہی وفاق سے واپس سندھ کو آتا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم نے سوال کیا کہ کیا سندھ کے حکمران کراچی کو اس کا جائز حصہ دے رہے ہیں؟ کیا مرتضیٰ وہاب بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے میں اپنا کردارادا کروائیں گے؟