• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جلسہ، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عدالت نے پولیس کو جلسے میں شرکت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ 

تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت راولپنڈی سیشن عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم انجم نے کی۔

عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور قرار دیا کہ سی پی او راولپنڈی اس بات کو یقینی بنائے کہ کارکنوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ جلسے میں شرکت کےلیے جانے والے کارکنوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔ 

سیشن عدالت جج نے سی پی او راولپنڈی کو حکم دیتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پُرامن جلسہ کرنا آئین اور قانون کے تحت ہر جماعت کا حق ہے۔

واضح رہے کہ درخواست انصاف لائرز فورم کے صدر رضوان اعوان کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید