• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت کا دورہ یو اے ای، ’نصل البحر‘ میں شرکت، آئی ایس پی آر

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت اس وقت دورہ متحدہ عرب امارات پر ہیں جہاں انہوں نے جنگی مشق نصل البحر میں شرکت کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کا یو اے ای بحریہ کے اعلیٰ افسران اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے استقبال کیا۔

مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کے ساتھ میزبان اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور، دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر قیام کے دوران یو اے ای کے معاون وزیر برائے سلامتی و مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت نے جہاز کا دورہ کیا جبکہ پاکستانی سفیر، پاکستانی کمیونٹی اور طلباء نے بھی جہاز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق نصل البحر میں بھی حصہ لیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور آپریشنل تیاریوں کو بہتر کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید