• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویتی حکومت نے دھوکا دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر شہریت لینے والے 9 افراد کی شہریت منسوخ کردی۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے خاتون سمیت 9 افراد کی شہریت شاہی فرامین کے تحت مختلف اسباب کی بنا پر منسوخ کی ہے۔

حکام کے مطابق جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی، ان میں سے بعض نے دھوکا دہی کی جبکہ بعض نے جھوٹ کی بنیاد پر شہریت حاصل کی تھی۔

حکام کے مطابق ایک خاتون سمیت 9 افرادکی شہریت اسی بارے میں قانون کی دفعہ 13 کی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔

قانون شہریت کی دفعہ نمبر 13 میں کہا گیا کہ جو شخص کسی بڑے جرم کے باعث یا گزشتہ 15 سال کے دوران عزت یا امانت و اعتماد کو پامال کرنے کے جرم میں سزا یافتہ ہوگا اس کی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید