کراچی(آئی این پی ) بہاولپور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ایک سال سے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے سول ایویشن اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا سالانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی جانب سے فلائٹ آپریشن بند ہے، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مسلسل کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بہاولپور کے لیے فلائٹ آپریشن ایک سال سے زائد عرصے سے غیر فعال ہے، بہاولپور سے ملک کے کسی بھی شہر کے لیے پروازیں آپریٹ نہیں ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے بہاولپور کے شہریوں کو سفری سہولتوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔