پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے آپریشنل مسائل کے باعث کوئٹہ، لاہور اور کراچی کی 4 پروازیں منسوخ جبکہ 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کوئٹہ سے لاہور کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322 اور 323 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ان کے علاوہ لاہور سے کراچی کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 304 اور 305 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔