• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یرغمالیوں کی واپسی کیلئے اسرائیل میں ساڑھے 7 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے

فوٹو بشکریہ الجزیرہ
فوٹو بشکریہ الجزیرہ

اسرائیل میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ساڑھے 7 لاکھ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کا مطالبہ دُہرایا۔

مظاہرین نے کہا کہ اپنی کرسی بچانے کے لیے یرغمالیوں کی جانیں داؤ پر لگائی جارہی ہیں۔

امریکا کی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی نئی تجویز کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید