• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کےلیے اسلام آباد آنے والے اہم راستے 29 مقامات سے بند کردیے گئے۔

پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس، ریڈ لائن، گرین لائن، اورینج لائن، بلیو لائن اور پنک بس سروسز بند کی گئی ہیں۔

اسلام آباد کے جن مقامات پر راستے بند کیے گئے ہیں، اُن میں فیض آباد، کھنہ پُل، روات، ٹی چوک، چونگی نمبر 26 کے راستے کنٹینرز لگاکر بند کردیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد ایکسپریس وے، مری روڈ، سواں پُل، بھارہ کہو اور ٹیکسلا سے جی ٹی روڈ سنگجانی پوائنٹ آنے والا راستہ بھی بند ہے۔

انتظامیہ نے مندرہ چکوال روڈ اور سوہاوہ جہلم روڈ بھی بند کیا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی آنے جانے کےلیے شہری متبادل راستے استعمال کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے کے موقع پر دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، صبح سویرے جلسہ گاہ کے قریب سے تھیلے سے دستی بم برآمد ہوا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھیلے میں ڈیٹونیٹر، تار اور دیگر بارودی مواد بھی موجود تھا۔

قومی خبریں سے مزید