• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا داغ صوبوں سے مل کر ختم کریں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پولیو کے داغ کا خاتمہ صوبوں کے ساتھ مل کر کرے گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا موثر نتیجہ نکلے گا، آنے والے ماہ و سال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچائیں، پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

وزیراعظم نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

ملک میں کل سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید