گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عوام اس قابل نہیں کہ اتنی مہنگی بجلی برداشت کرسکیں۔
چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کرے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی سے میں بالکل خوش نہیں، انہوں نے بہت مایوس کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل جب آتا ہے تو عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔