• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کی پھر پاک افغان سرحد پر جارحیت، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 ہلاک

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلااشتعال جارحیت کی گئی۔ 

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ 

افغان طالبان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ 7 ستمبر کی صبح کی گئی۔

پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ کے بعد افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جہاں 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید