مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے کے قافلوں کو جلسہ گاہ جانے نہیں دیا جارہا۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کارکنوں کو جلسہ گاہ سے 2، 3 کلومیٹر دور گاڑیاں روکنے کا کہا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے اطراف میں ریسٹورنٹس کو بند کروایا گیا ہے، حکومت جلسہ کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ این او سی دے کر بھی جلسہ نہیں ہونے دیا جارہا، کے پی سے ہزاروں کارکن جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غیرقانونی اقدامات سے دوری اختیار کرے، خیبر پختونخوا سے آئے کارکنوں کو روکنا انتہائی غیرسنجیدہ رویہ ہے۔