• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے کارکنان پولیس سے مڈبھیڑ کے بعد منتشر ہوگئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان پولیس سے مڈبھیڑ کے بعد چنگی نمبر 26 سے منتشر ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کو جلسہ جلد ختم کرنے کا کہہ دیا دوسری طرف پولیس نے چنگی نمبر 26 کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری چنگی نمبر 26 پر پہنچی۔ اس سے قبل ہی پی ٹی آئی کے کارکنان منتشر ہوگئے۔

پی ٹی آئی کو جلسے کےلیے شام 7 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا، مہلت ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے پارٹی قیادت کو جلسہ گاہ فوری طور پر خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کو اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید