• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے خون پسینے کی کمائی بجلی بلوں میں نچوڑی جاتی ہے، حافظ نعیم

 
حافظ نعیم الرحمان: فوٹو فیس بک
حافظ نعیم الرحمان: فوٹو فیس بک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا  کہنا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی بجلی بلوں میں نچوڑی جاتی ہے، حکومت عوام سے زائد بل لیتی ہے اور سہولتیں ایک خاص طبقے کو دی جاتی ہیں۔

 کراچی میں ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  تمام حکومتوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا ہے، آئی پی پیز سے جان چھڑانے کےلیے کوئی متحرک نہیں، سیاسی جماعتیں ریٹ بڑھانے کےلیے کبھی کبھی کےالیکٹرک کیخلاف مظاہرے کرتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے پاکستان میں بجلی کی قیمت کم ہونا چاہیے، آئی پی پیز سو میگاواٹ کے پیسے لیتے ہیں، پچاس میگاواٹ بجلی بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے 367 ارب اور جاگیرداروں نے صرف 3 سے 4 ارب ٹیکس دیا، جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں اپنی عیاشیاں کم کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ممبر سازی مہم میں 50 لاکھ افراد کو شامل کریں گے، اسلام آباد میں دھرنا دیں گے اور 50 لاکھ کارکنان پشت پر ہوں گے تو بات ماننا ہوگی، جماعت اسلامی کسی کےلیے خطرہ نہیں بلکہ ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید