وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ یہ پُرامن نہیں رہ سکتے۔
اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر بےنظمی، پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ اور پولیس کی جوابی شیلنگ پر عطا تارڑ نے ردعمل دیا۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے روٹ کی خلاف روزی کی ہے، پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ ہے یہ پُرامن نہیں رہ سکتے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج کا پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا، جلسہ گاہ خالی رہا، جلسے کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے بےنظمی کی۔