پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹیں گواہ ہیں، حکمران ہم سے خوفزدہ ہیں۔
اسلام آباد جلسے سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ میں نے آپ سے صوابی کے جلسے میں کہا تھا کہ ہم بڑا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میدان لگنے لگا ہے، تیار رہو۔ ہم خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گے، یہ تمام رکاوٹیں گواہیاں دے رہی ہیں کہ حکمران ہم سب سے خوفزدہ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ حکومت عدالتوں کو ہراساں کر کے قائم ہے، اگر بانی پی ٹی آئی آئین پر یقین نہ رکھتے تو کب کا تمہارا دھڑن تختہ ہوچکا ہوتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کی زیادہ تر قیادت اس وقت بھی جیل میں ہے، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ سمیت تمام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔