• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو معاشی بحالی پر بریفنگ

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے پاکستان ہائوس لندن میں تفصیلی ملاقات کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے انہیں پاکستان کے معاشی بحالی کے روڈ میپ کے بارے میں بریفنگ دی اور تبادلہ خیال کیا، برطانوی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجاویز پر گفتگو ، کشمیر ،غزہ میں مظالم پر ارکان پارلیمان کی حمایت کو سراہا ،انہوں نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کے لیے ان کی حمایت کو سراہا،نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 15 ہوگئی۔

ملک بھر سے سے مزید